آگرہ ،مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 42 بھارتی زائرین کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کسی کے زندہ بچنے کی امید تقریباً ناممکن تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام ہلاک شدگان کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ سے تھا۔ یہ سانحہ 42 خاندانوں کے لیے ناقابل بیان صدمہ ہے۔
محمد اقبال نے اس حادثے پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“یہ خبر بہت ہی دردناک ہے۔ ہم ان تمام خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن پر یہ قیامت صغریٰ ٹوٹی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حادثے کی موت شہادت کی موت ہوتی ہے۔ حادثے کی اصل وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہو پائے گی۔”
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور سعودی حکام نے فوری امداد اور تحفظ فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

