آگرہ۔علاقائی آیورویدک و یونانی افسر ڈاکٹر محمد سرفراز عالم کی ہدایت کے مطابق راجکیہ آیورویدک چکِتسالیہ 25 شَیّا نگر، آگرہ کی جانب سے پرائمری اسکول بالوگنج میں مفت آؤٹ ریچ طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے صحت سے متعلق سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
کیمپ کے دوران آنے والے مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مناسب طبی مشورے دیے گئے۔ ضرورت کے مطابق مریضوں میں مفت آیورویدک ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ جبکہ دو مریضوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں مزید علاج کے لیے ریفر کیا گیا۔
منعقدہ کیمپ میں 16 بزرگ شہریوں اور 59 عام افراد سمیت مجموعی طور پر 75 مستفیدین نے صحت خدمات سے فائدہ حاصل کیا۔
اس موقع پر طبی افسران ڈاکٹر کسم بالا، ڈاکٹر ونود کمار، اسٹاف نرس آرتی گپتا اور عملہ کے اراکین راکیش کمار و نریش چندر نے فعال شرکت کی۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں سوائی سنگھ کا خصوصی تعاون رہا۔

