آگرہ: تاریخی شاہی جامع مسجد آگرہ میں آج بروز اتوار مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماہِ ذی الحجہ کے چاند سے متعلق موصولہ اطلاعات اور شرعی شہادتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آج بعد نمازِ مغرب ماہِ ذی قعدہ کی 30 تاریخ قرار دی گئی ہے، لہٰذا عیدالاضحیٰ اور عید کی نماز 28 مئی 2026 بروز جمعرات ادا کی جائے گی، ان شاء اللہ۔
اس موقع پر شاہی امام مفتی سلیمان مظہری، حاجی پٹھان، مولانا مسرور اور حافظ نقش علی خاص طور پر موجود رہے۔ اس کے علاوہ علمائے کرام، مسجد انتظامیہ کمیٹی کے اراکین اور شہر کی متعدد معزز شخصیات نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ اگر بعد میں کوئی مستند شرعی ثبوت موصول ہوتا ہے تو دوبارہ باضابطہ اعلان جاری کیا جائے گا۔
شہر بھر میں اس اعلان کے بعد عیدالاضحیٰ کی تیاریوں اور خوشی کی فضا مزید گہری ہوگئی ہے۔

