*آل انڈیا علماء بورڈ* *مہاراشٹر کے ناظم سرفراز خان کے اعزاز میں عشائیہ، سماجی و رفاہی خدمات کو سراہا گیا*
*ممبئی (نمائندہ خصوصی):*
آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر *مولانا نوشاد احمد صدیقی* نے کہا ھے کہ خدمتِ خلق اسلام کی بنیادی تعلیمات میں شامل ھے اور ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنائے انہوں نے کہا کہ جو قومیں خدمت اخلاص اور ایثار کو اپنا شعار بناتی ہیں وہی حقیقی معنوں میں ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل انڈیا علماء بورڈ، مہاراشٹر کے *ناظم محترم سرفراز خان* کے دولت کدہ پر منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرفراز خان کا گل دستہ اور شال پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا
آل انڈیا علماء بورڈ کے ترجمان *مولانا نورالدین احمد* نے اپنے خطاب میں سرفراز خان کی رفاہی سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خدمتِ خلق کا جذبہ قابلِ تقلید ھے انہوں نے کہا کہ بورڈ میں ان کی شمولیت ایک نیک شگون ہے اور یقیناً ان کی صلاحیتوں سے تنظیم مزید مضبوط ہوگی
اس موقع پر *سرفراز خان* نے بورڈ کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ھے وہ اسے پوری دیانت اخلاص اور محنت کے ساتھ ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے
آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی سیکریٹری جنرل *علامہ بنائی حسنی* نے اپنے خطاب میں مولانا نورالدین احمد اور سرفراز خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو ایسے مخلص افراد کی ضرورت ھے جو بے لوث ہوکر انسانیت کی خدمت کریں انہوں نے دونوں ذمہ داران کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی اور ان کے اہلِ خانہ کی صحت سلامتی رزق میں برکت اور دینی و دنیاوی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے آل انڈیا علماء بورڈ کے مشن کو مزید مضبوط بنانے اتحادِ ملت سماجی اصلاح اور رفاہِ عامہ کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا :::

