آگرہ: شوئیب محمدیہ انٹر کالج میں ایک باوقار تقریب کے دوران اسلام قادری نے بطور پرنسپل اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ادارے کے منیجر حاجی جمیل الدین قریشی نے انہیں ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایک شاندار تعلیمی روایت کا حامل ہے، جسے مزید بلندیوں تک لے جانا اب
اسلام قادری کی اہم ذمہ داری ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے پرنسپل اپنی صلاحیتوں، تجربے اور مثبت سوچ کے ذریعے نہ صرف تعلیمی معیار کو فروغ دیں گے بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں گے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام قادری نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پوری دیانت داری، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کالج میں نظم و ضبط، جدید تعلیمی تقاضوں اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جائے گا تاکہ طلبہ کو ایک بہتر اور روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
تقریب میں اساتذہ، عملہ اور شہر کی معزز شخصیات کی کثیر تعداد موجود رہی۔ حاضرین نے اسلام قادری کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کامیاب دورِ قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

