علی گڑھ: *آل انڈیا علماء بورڈ کے نائب صدر *مفتی طاہر حسین مظاہری* نے اپنے بیان میں کہا کہ خدمتِ خلق اور رفاہی کام ہر انسان کی دینی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ھے اگر یہ خدمات کسی منظم جماعت یا معتبر تنظیم کے پلیٹ فارم سے انجام دی جائیں تو ان کی افادیت اور اثرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں جس سے معاشرے کے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوتے ہیں
انہوں نے کہا کہ *آل انڈیا علماء بورڈ* گزشتہ پچیس برسوں سے ملت کی دینی تعلیمی سماجی اور رفاہی خدمات انجام دے رہا ھے اور اسی کامیاب سفر کی تکمیل پر بورڈ کی سلور جوبلی تقریب نہایت شایانِ شان انداز میں منعقد کی جائے گی ان شاء اللہ
*مفتی طاہر حسین مظاہری* نے بتایا کہ *آل انڈیا علماء بورڈ* کی سلور جوبلی کی دو روزہ تقریب علم و دانش کے شہر علی گڑھ (اتر پردیش) میں منعقد ہوگی اس عظیم الشان پروگرام کی تاریخ کا باضابطہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ بورڈ کے صدر *مولانا نوشاد احمد صدیقی* اور جنرل سیکریٹری *علامہ بنائی حسنی* کی مشاورت سے کیا گیا ھے اس دو روزہ قومی اجتماع میں ملک بھر سے ممتاز علماء کرام دانشوران ائمہ سماجی کارکنان اور مختلف شعبۂ حیات سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ھے
انہوں نے اہلِ خیر، علماء کرام اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیں رفاہی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور *آل انڈیا علماء بورڈ* کی سلور جوبلی تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں

