نئی دہلی، : نہایت مسرت، شکرگزاری اور سعادت مندی کی بات ہے کہ محترم نورالدین احمد کی بڑی بھابھی صاحبہ اورعزیزم احتشام الدین مذمل (ہمراہ)۱۲/جولائی۲۰۲۶ء کو اللہ تعالی کے مقدس گھر بیت اللہ شریف کی زیارت اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجازمقدس روانہ ہو رہے ہیں،اس مبارک موقع پر اہل خانہ نے اللہ رب العزت کے حضور دعا کی ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے ان کا سفر ہر اعتبار سے آسان فرمائے، راستے کی ہر دشواری کو سہولت میں بدل دے، ہر قدم پر اپنی حفاظت، رحمت اور عنایت کا سایہ نصیب فرمائے، عمرہ اور دیگر تمام عبادات کو اپنی بارگاہ عالی میں شرف قبولیت عطا فرمائے، انہیں ایمان، تقویٰ، صحت، عافیت، سکون قلب اور بے شمار خیر و برکت سے نوازے، اور بخیریت اپنے وطن واپس لوٹنے کی توفیق عطا فرمائے،اس موقع پر تمام عزیز و اقارب، دوستوں، احباب اور متعلقین سےگزارش کی گئی کہ وہ ان خوش نصیب عمرہ زائرین کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ساتھ ہی محترمہ بھابھی صاحبہ سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ حرمین شریفین کی مقدس اور نورانی فضاؤں میں پوری امت مسلمہ، اپنے اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں اور تمام متعلقین کیلئےخصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں۔
آخر میں بارگاہِ الٰہی میں یہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ہم سب کو بھی بار بار بیت اللہ شریف اور مسجدنبوی ﷺ کی حاضری، عمرہ و حج کی سعادت اور ان مقدس مقامات کی روح پرور برکتوں سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

