نئی دہلی،: آل انڈیا علماء بورڈ نے اپنی تنظیمی فعالیت کو مزید مستحکم بنانے اور ریاستی سطح پر دینی، سماجی اور عوامی خدمات کو وسعت دینے کے مقصد سے ایک اہم تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئےمحترم شمیم احمد خان کو صدر،دہلی ریاست آل انڈیاعلماء بورڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے،بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تقرری نامے کے مطابق یہ فیصلہ مرکزی قیادت کی باہمی مشاورت، باقاعدہ درخواست اور انٹرویو سمیت تمام ضروری مراحل کی تکمیل کے بعد کیا گیااعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تقرری ابتدائی طور پر ریفرنس کی جانچ پڑتال مثبت آنے سے مشروط ہوگی، جس کے بعد تقرری مکمل طور پر مؤثر تصور کی جائے گی۔
تقرری نامے میں نومنتخب ریاستی صدر سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ دیانت، اخلاص، احساس ذمہ داری اور تنظیمی نظم و ضبط کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، آل انڈیا علماء بورڈ کے اغراض و مقاصد کے فروغ، دینی و سماجی خدمات کی توسیع، عوامی رابطے کے استحکام اور ریاست دہلی میں تنظیمی سرگرمیوں کو نئی جہت عطا کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے،بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس تقرری کی توثیق ناظم عمومی علامہ بنی حسنی نے کی،جبکہ مفتی طاہر حسین مظاہری (چیف قاضی آف انڈیا) کا حوالہ بھی تقرری نامے میں درج کیا گیا ہے،تقرری نامے پر آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر مولانا نوشاد احمد صدیقی کے دستخط ثبت ہیں، جو اس فیصلے کی باضابطہ منظوری کی علامت ہیں،بورڈ نے اس موقع پرامیدظاہرکی ہے کہ محترم شمیم احمد خان کی قیادت میں دہلی ریاست میں تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا، دینی، ملی اور سماجی خدمات کو نئی رفتار ملے گی، اور عوامی مسائل کے حل، ملی یکجہتی اور رفاہی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اور مثبت اقدامات سامنے آئیں گے،بورڈ کے ذمہ داران نے اس تقرری کو تنظیم کے استحکام اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے،اس موقع پرمولانانورالدین احمد،ایڈوکیٹ امجد خان،ایڈوکیٹ مطہرحسین،الحاج انوراحمدودہلی بورڈکے ذمہ داران نےمحترم شمیم احمد خان کو مبارکباد پیش کی۔

