آگرہ،: آگرہ دیوانی میں واقع چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جی ایم) کورٹ میں شبانہ کھنڈیلوال کی جانب سے نازیہ الٰہی خان کے خلاف دائر ایک عرضی پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران معزز عدالت نے تھانہ نیو آگرہ سے اس معاملے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے دو دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 27 جولائی 2026 مقرر کی ہے۔
سماعت کے بعد شبانہ کھنڈیلوال نے کہا کہ، “چاہے ہمیں جتنا بھی جدوجہد کرنی پڑے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمیں عدالتی کارروائی پر مکمل اعتماد ہے اور ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا مؤقف مضبوطی سے پیش کریں گے۔ ہمارا مقصد گنگا-جمنا تہذیب اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہے۔”
اس موقع پر ان کی تنظیم کے عہدیداران اور حامیوں میں شانو خان، ذیشان خان، پرویز عالم، عادل خان سندھی، قریشی، دھینو خان، ساجد خان، نشات بیگم، پریانکا راگھو، ممتا بگھیل، وپن، دانش، ساحل سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

