آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی اسلام میں پورے کے پورے داخل ہیں؟
خطیب محمد اقبال نے قرآن کریم کی سورہ البقرہ، آیت 208 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:
“اے ایمان والو! اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو، یقین جانو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے”۔
انہوں نے وضاحت کی کہ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے یہ نصیحت اس لیے کی کہ انسان کو دی گئی خودمختاری کا غلط استعمال نہ کرے، کیونکہ ایسا کرنے سے انسان کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
محمد اقبال نے شادی کے معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:
اسلام میں نکاح کو آسان بنایا گیا ہے۔
فضول خرچی کرنے والوں کو شیطان کا بھائی قرار دیا گیا ہے۔
بارات اور بڑے پیمانے پر دعوتیں یا جہیز کا لین دین اسلام میں نہیں۔
انہوں نے نمازیوں سے اپیل کی کہ اپنے اعمال کا جائزہ لیں، خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ خطیب نے کہا کہ اگر ہم نے اللہ کے احکامات کی نافرمانی کی تو قیامت کے دن کیا جواب دیں گے؟
محمد اقبال نے زور دیا کہ شیطان کے نقش قدم پر چلنے سے بچیں، اور اپنی زندگی میں قرآن کے اصولوں کے مطابق اصلاح کریں۔

