دہلی میں “مشن اجملی 2030” کے تحت ایک باوقار اور تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مدرسہ اور اسکول کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس تقریب کا اہتمام عوامی یکجہتی ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ، دہلی) اور اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
تقریب میں متعدد معزز شخصیات بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی، جن میں پروفیسر سید حسین صاحب، چوہدری زبیر احمد (رکن اسمبلی، سیلم پور دہلی)، محترمہ شگفتہ زبیر (کونسلر، چوہان بانگر دہلی)، ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی صاحبہ، وسیم صدیقی (مدیر، الایمان اخبار دہلی)، ایڈوکیٹ افرا خان اور کامران خان شامل ہیں۔
اس پروگرام کے روحِ رواں حکیم اطہر الرحمن اجملی (ایم ڈی، اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی) ہیں، جبکہ محمد فیض انصاری اور ڈاکٹر حافظ حذیفہ سیفی بھی اس کارِ خیر میں تعاون کر رہے ہیں۔
تقریب کے کنوینر محمد رضوان انصاری ہیں، جبکہ یوسف ملک اور قاری محمد عفان اجملی معاون کنوینر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
یہ تقریب 2 مئی 2026 کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک منعقد ہوگی۔ شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات 30 اپریل 2026 تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے 9350578519 اور 9971916485 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور تعلیمی میدان میں اس مثبت قدم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

