نئی دہلی: آج بروز ہفتہ 18 اپریل 2026ء کو ماہِ ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی۔ اس سلسلے میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی، جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق یکم ذی القعدہ 19 اپریل 2026ء بروز اتوار کو ہوگی۔
علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت مہینے کی قدر کریں اور عبادات، نوافل اور نیک اعمال کا خصوصی اہتمام کریں۔

