نئی دہلی: آل انڈیا علماء بورڈ کے نیشنل جنرل سیکریٹری علامہ بنائی حسنی نے محترم مفتی خالد اعظم حیدری کو نیشنل وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر نامزد کیا ہے۔
یہ تقرری تنظیم کی اعلیٰ قیادت کی منظوری سے عمل میں آئی، جسے بورڈ کی مضبوطی اور اس کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
مفتی خالد اعظم حیدری اپنی علمی خدمات، سماجی سرگرمیوں اور دینی و ملی خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی اس نامزدگی پر مختلف مذہبی و سماجی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

