آگرہ: تاج گنج کے علاقے نگلہ میواتی میں واقع نوری مسجد سنی مرکز میں عظیم دینی رہنما مفتی اختر رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 8ویں عرس کے موقع پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں شہر کے معروف عالم دین مفتی محمد مدثر خان قادری نے حضرت تاج الشریعہ کی سوانح حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی علمی و دینی خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت اور اہلِ سنت کی رہنمائی میں گزاری۔
اس موقع پر قاری شمشیر خان برکاتی اور حافظ احمد رضا، امامِ مسجد ہٰذا نے بھی حضرت کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آخر میں ملک و ملت کی خوشحالی، امن و سلامتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
#TimesOfTaj #Agra #UrsMubarak #TajushShariah #NooriMasjid #Tajganj #Dua #Peace #IslamicEvent

