لکھنؤ۔انڈین یونین مسلم لیگ، اتر پردیش کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد مطین خان نے اتر پردیش اسٹیٹ ویمن کمیشن کی چیئرپرسن بابیتہ سنگھ چوہان کے مسلم خواتین کے نقاب و برقع سے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ڈاکٹر محمد مطین خان نے کہا کہ اس طرح کا بیان غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جو خواتین کی مذہبی اور شخصی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے اور سماج میں انتشار و بدامنی کو فروغ دینے کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کمیشن کا اصل مقصد خواتین کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہے، نہ کہ ان کی شناخت، عقیدہ اور لباس پر سوالات کھڑے کرنا۔
انڈین یونین مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ آئینی عہدوں پر فائز افراد مستقبل میں ذمہ دارانہ، محتاط اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے بیانات دیں۔

