آگرہ: شاہگنج کے علاقہ اعظم پاڑہ میں واقع درگاہ شریف حضرت سید بالے پیر پر 29واں عرسِ مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ 6، 7 اور 8 ذی الحجہ 1447ھ مطابق 24، 25 اور 26 مئی 2026ء کو منعقد ہوگا۔ عرسِ مبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور درگاہ شریف کو خوبصورت روشنیوں اور خصوصی سجاوٹ سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
یہ عرسِ مبارک شیخِ طریقت، پیرِ شریعت، سراجِ معرفت، شمس العارفین حضرت سید محمد میاں عرف لال شاہ بالے پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فیوض و برکات کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جن کی خانقاہ سے برسوں سے محبت، اخوت، امن اور روحانیت کا پیغام عام ہو رہا ہے۔
عرسِ مبارک کی سرپرستی صوفی صابر میاں قادری فرما رہے ہیں جبکہ ملک کے مختلف صوبوں سے علماء، مشائخ، قوال حضرات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
عرس کے دوران قرآن خوانی، محفلِ میلاد، چادر پوشی، گل پوشی، محفلِ سماع اور قل شریف و فاتحہ خوانی کے روح پرور پروگرام منعقد ہوں گے۔ محفلوں میں مولانا دلکش صاحب جالونوی، مولانا مستقیم رضا برکاتی سمیت متعدد علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔
نعت، منقبت اور صوفیانہ کلام کی روحانی محفل کو مشہور قوال اکرم اسلم وارثی اور عثمان جلال اپنے مخصوص انداز میں پیش کریں گے۔
منتظمین کے مطابق آگرہ، گوالیار، گجرات، جے پور، ممبئی، ایٹا، متھرا اور دیگر شہروں سے ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
عرس کمیٹی نے تمام محبانِ اولیاء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس روحانی اجتماع میں شرکت فرما کر بزرگانِ دین کے فیوض و برکات حاصل کریں۔
عرس کی مزید معلومات کے لئے محمد میر شاہ قادری بالے میائی گدی نشین درگاہ سید بالے پیر رحمۃ اللہ علیہ سے رابطہ کر سکتے ہے موبائل: 8865992427

