آگرہ۔ سماجوادی پارٹی کے لیے آگرہ سے ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔ پارٹی کے معزز قومی صدر جناب اکھلیش یادو جی کی ہدایت پر سینئر سماجوادی رہنما جناب شبیر عباس کو سماجوادی پارٹی، آگرہ کا مہانگر صدر مقرر کیا گیا ہے۔
جناب شبیر عباس طویل عرصے سے پارٹی سے وابستہ ہیں اور تنظیمی و عوامی سطح پر سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی تقرری سے آگرہ مہانگر میں پارٹی کو نئی سمت اور تازہ توانائی ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
اس اعلان کے بعد پارٹی کارکنان اور عہدیداران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ جناب شبیر عباس کی قیادت میں تنظیم مزید مضبوط ہوگی اور سماجوادی نظریات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔
پارٹی قیادت نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ وہ پوری دیانت داری، خلوص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سماجوادی پارٹی کو آگرہ میں نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

