علی گڑھ(شوذب منیر)
اولڈ بوائز اسو سی ایشن کے سکریٹر ڈاکٹر آعظم میر نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن علی گڑھ کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ 28؍ دسمبر2025 کو صبح ساڑھے دس بجے اولڈ بوائز لاج احاطے میں منعقد ہوگی۔
ٍ ڈاکٹر اعظم میر نے کہا کہ میٹنگ میں چند اہم اجنڈے ہیں جن میںاجلاس کے صدر کا انتخاب ، تلاوت کلام پاک سے آغاز، اسو سی یشن کے ممبران کے انتقال پر تعزیت (جنکا انتقال جنرل باڈی کی آخری میٹنگ کے بعد اہو ا ہے)،نئے سی ای سی کے انتخاب کے طرز عمل اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنا اور اس پر فیصلہ کرنا، ممبرشپ فیس میں اضافے اور متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کرنا۔وہیں22؍ اکتوبر2022سے 31؍ مارچ2025 تک کی آڈت رپورٹ، 2026۔ 2025کا بجٹ، سید محمد حیدر نقوی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات پر غور کرنا جس میں ایسوسی ایشن کے قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں شامل ہیں جن میں سی ای سی کی مدت کو موجودہ تین برس سے بڑھا کر پانچ برس تک تبدیل کرنا شامل ہے۔جنرل سکریٹی کی جانب سے سالانہ رپورٹ کی پیش کرنا، چیئرممبرز کی اجازت سے کسی دیگر آئٹم کی شمولیت ، انہوں نے ممبران سے گزارش کی ہے کہ میٹنگ میں شرکت کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ دوپہر کے کھانے ک اہتمام اولڈ بوائز لاج میں کیا جائے گا۔

